بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ، میر عبدالکریم نوشراوانی

جمعرات 5 مارچ 2015 00:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء ) بلوچستان مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات کے موقع پر کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ہے انتخابات آزادنہ اور منصفانہ ہوئے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر جس طرح آزادانہ ماحول میں انتخابات کرائے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پشتون بلوچ ہزارہ سیٹلر او ردیگر اقوام صدیوں سے بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں اور ان کے حقوق کا نومنتخب ارکان اسمبلی تحفظ کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ نومنتخب سینٹر بھی عوام کے توقع پر پورا تریں گے انہوں نے یہ بات جمعرا ت کو سینٹ کے انتخابات کے نتائج کے بعد اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہامیں دعوے سے کہتا ہوں کہ بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات کے موقع پر کوئی دھاندلی نہیں ہوئی سابقہ دور میں دھاندلی ہوا کرتی تھی اب صورتحال ایسی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جلد ہی بلوچستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کی جارہی ہے اور نواب ذولفقار مگسی صدر ہونگے اور میں جنرل سیکرٹری ہوں گا۔

متعلقہ عنوان :