انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کا وفد نیو یارک روانہ

جمعرات 5 مارچ 2015 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء )انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین IMWUکی صدر ڈاکٹر کوثر فردوس کی قیادت میں صدر ایشین ریجن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور پاکستان چیپٹرسے آمنہ عثمان اور شگفتہ عمر پر مشتمل وفد نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اسپیشل ویمن سیشنNSW59میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا ہے جہاں وہ انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے پلیٹ فارم سے مسلمان خواتین کی نمائندگی کرے گا اور کانفرنس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے وفود سے ملاقات کرے گا۔