سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے کلین سویپ عوام کا وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے ‘ سینیٹرمشاہد اللہ خان،
ندیم افضل چن کو 27ووٹ پڑنا خبر نہیں،خبر یہ ہے وہ برے طریقے سے ہار گئے ہیں ، پارٹی میں کوئی دڑاڑ نہیں ‘ مرکزی رہنما (ن) لیگ
جمعرات 5 مارچ 2015 23:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ونو منتخب سینیٹر مسلم لیگ (ن) مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں (ن) لیگ کا پنجاب سے کلین سویپ عوام کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وفاقی اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ،خبر یہ نہیں کہ ندیم افضل چن کو 27ووٹ پڑے ہیں بلکہ خبر یہ ہے کہ وہ برے طریقے سے ہار گئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) میں کوئی دڑاڑ نہیں یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہے ۔
سینیٹ انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے (ن) لیگ کے کلین سویپ سے تمام افواہیں غلط ثابت ہو گئی ہیں ۔(جاری ہے)
مسلم لیگ سیاسی ورکر وں کی جماعت ہے اور پارٹی نے ان لوگوں کو ٹکٹ دئیے جنہوں نے پارٹی ،جمہوریت اور ملک کے لئے قربانیاں دیں، اس سے مسلم لیگ (ن) پر اشرافیہ کی جماعت ہونے کا الزام بھی غلط ثابت ہوا ہے ۔
میں اس پر بھی اپنی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے کارکنوں اور بروے وقت کے ساتھیوں کا چناؤ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید کو 44‘غوث علی نیازی 43‘ عبد القیوم کو 43‘ سلیم ضیاء کو 42‘ نہال ہاشمی کو 41‘ چوہدری تنویر کو 41اور مجھے بھی 41ووٹ ملے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم افضل چن کو 27ووٹ پڑے ہیں ۔ ندیم افضل کو (ن) لیگ کے ووٹ پڑنے سے انکی پارٹی کہاں کھڑی ہے کے سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہماری جماعت پہلے سے بہتری ہی کھڑی ہے ، ندیم افضل چن تو کہہ رہے تھے میں جیت رہا ہوں خبر یہ نہیں کہ انہیں 27ووٹ پڑے ہیں بلکہ خبر یہ ہے کہ انہیں برے طریقے سے شکست ہوئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) میں کوئی دڑاڑ نہیں یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہے ۔ انہوں نے دوسرے صوبوں کے امیدواروں کو پنجاب سے انتخاب لڑانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ کہا جاتا تھا کہ پنجاب چھوٹے صوبوں کا حق مارتا ہے لیکن پنجاب نے اپنے جسم کا حصہ کاٹ کر دیا ہے اسکی تو تعریف ہونی چاہیے ۔ اس اقدام کے غلط ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتیں بیٹھی ہوئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.