پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ( پی ایل ڈی ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل عارف نے استعفیٰ دے دیا
جمعرات 5 مارچ 2015 23:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ( پی ایل ڈی ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل عارف نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
(جاری ہے)
نئے سی ای او کی تعیناتی کے لئے گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بلایا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی اضافی ذمہ داریاں پی ایل ڈی ڈی بی کے چیرمین سید یاور علی کو دے دی جائیں تاہم سید یاور علی نے بورڈ کے سی ای او کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
بورڈ ممبرز نے اس موقع پر نبیل عارف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ سٹاف ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل عارف نے بتایا کہ انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناہ پر دیا ہے ، مصروفیت کی وجہ سے وہ پی ایل ڈی ڈی بی کو وقت نہیں دے سکتے تھے۔ واضع رہے وہ تقریبا ً ایک سال تک پی ایل ڈی ڈی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.