گنے اوردھان کی طرح گندم کے کاشتکاروں کے معاشی قتل سے ملک وزراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، جماعت اسلامی سندھ
جمعرات 5 مارچ 2015 23:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے حکومت کی جانب سے گندم کا سرکاری نرخ فی من 1300روپے مقررکرنے کو ناکافی قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ گنے اوردھان کی طرح گندم کے کاشتکاروں کے معاشی قتل سے ملک وزراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ گنے کی طرح گندم کے کاشتکاروں کو بھی حکومتی اعلان کردہ نرخ1300کی بجائے آٹھ سے نو سو تک روپے فی من گندم کے نرخ دیئے جارہے ہیں جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اورانکا معاشی قتل ہے۔
حکمرانوں کی نااہلی،کرپشن اورغلط پالیسیوں کے نتیجے میں زراعت جیسا اہم شعبہ بھی تباہی کے دہانے پرہے۔حکومت گنے،کپاس،چاول اورگندم سمیت تیار فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی بجائے مڈل مین،کارخانہ دار اور صنعتکاروں کی طرفدار اور بلیک میلنگ کا شکار ہے۔(جاری ہے)
جس کی تازہ مثال گنے کی صورتحال ہے۔ گنے کے کاشتکارسراپااحتجاج بنے ہوئے ہیں مگر ابھی تک حکومت اپنے ہی اعلان کردہ ریٹس پر عمل کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر فصل کے آنے سے پہلے ان کے مناسب نرخ مقرر کئے جائیں اور خریداری کے سرکاری مراکز کھولیں جائیں تاکہ کاشتکاروں کو اپنی محنت کا سلہ مل سکے۔ صوبائی امیر نے کہاکہ گندم کی سرکاری خریداری کا شروع نہ ہونا ہاری کا معاشی قتل ہے۔سندھ حکومت نے ہاریوں کا معاشی قتل شروع کیا ہو اہے۔اپنے ہی اعلان کردہ نرخ دلوانے کیلئے حکومتی سرگرمی صفر سے بھی کم ہے،جوکہ افسوس ناک صورتحال اور حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.