زیراعلیٰ سندھ سید کی ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر پاکستان اور باالخصوص سندھ میں بسنے والے ہندو بھائیوں کو مبارکباد
جمعرات 5 مارچ 2015 23:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر پاکستان اور باالخصوص سندھ میں بسنے والے ہندو بھائیوں کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اس موقعے پر ہندو برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ہولی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں بسنے والے ہندو، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ،ہمارے لئے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کے مذہبی تہوار کا ہم تہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اوریے صوبہ پیار محبت اور امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہندو بہائیوں کا سندھ میں تاریخی، سماجی ثقافتی ، سیاسی و اقتصادی مثبت کردار رہا ہے اورپی پی پی کی سندھ حکومت صوبے میں رہنے والے تمام شہریوں کو بلاکسی مذہبی تفریق نہ صرف اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔(جاری ہے)
بلکہ ان کی نمائندگی کرتی ہے،پیپلز پارٹی پہلے دن سے ہی اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہے اور سندھ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر اقدامات کیے ہیں اور آگے بھی کرتی رہی گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو بھائیوں کو مبارکباد اور نیک دلی تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سندھ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب بھائیچارے اور محبت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جس کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ ذہنیت کو شکست دی جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.