کوٹ غلام محمد،واٹر کورس میں گرکر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:27

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کوٹ غلام محمد کے قریب گوٹھ ناصر میں واٹر کورس میں گرکر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کوٹ ناصر کے نزدیک ایک 2 سالہ بچہ عبدالرحمن ولد محمد وزیرخان پیرجوکہ گھر کے پیچھے بہنے والے واٹر کورس کے قریب کھیل رہا تھا اچانگ واٹرکورس میں گرگیا اورڈوب کرفوت ہوگیا،جبکہ بچے عبدالرحمن کی اچانگ موت سے گھر میں کہرام مچ گیا اوربچے کی والدہ بیہوش ہوگئیں اورگوٹھ کاماحول سوگوار ہوگیا