سینٹ انتخابی اصلاحات میں وزیر اعظم نے مخلصانہ کوششیں کیں،راجہ ظفر الحق،

عمران کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،بلا جواز الزامات نہ لگائے جائیں،مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی سینیٹ الیکشن کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 مارچ 2015 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق سینیٹ انتخابات جمہوریت کا تسلسل ہے، عمران خان کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،بلاجواز الزامات نہ لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ جمہوریت نظام درست سمت چل رہا ہے سسٹم میں اگر کوئی خرابی ہو جائے تو اس کی اصلاح ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابی اصلاحات میں وزیر اعظم نواز شریف نے مخلصانہ کوششیں کی ہیں ،عمران خان کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور بلا جواز تنقید نہ کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر اعتماد ہے اور یہ جمہوریت عمل میں تسلسل ہو گا،انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال اگر زیادہ ہوگیا ہے تو اس کی اصلاح بھی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھیں گے اور سینیٹ انتخابی اصلاحات میں ترمیم ضرور ہونی چاہیے