وزیر اعظم کی ہولی تہوار پر ہندو برادری کومبارکباد،

ملکی ترقی میں ہندو برادری کا کردار اہم ہے ،وزیر اعظم

جمعرات 5 مارچ 2015 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے ہولی تہوار کے موقع پر مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبے کا احترام ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ہندو برادری کاکردار اہم ہے