خیبر پختونخواہ اسمبلی کے احاطے میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر صحافیوں کا شدید احتجاج،

صحافیوں نے اسمبلی کے باہر ارکان اسمبلی کا گھیراؤ کر لیا،اندر جانے کی اجازت مل گئی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے باہر صحافیوں کا احتجاج رنگ لے آیا ،صحافیوں کو اسمبلی احاطے میں جانے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سینیٹ انتخابات میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی جس پر صحافیوں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے باہر شدید احتجاج کیا اور اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کیلئے آنے والی ارکان اسمبلی کا گھیراؤ کر لیا اور شدید احتجاج کیا جس کے بعد صحافیوں کو اسمبلی کے احاطے میں داخلے کی اجازت دے دی گئی

متعلقہ عنوان :