سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کاروائی ہوگی ، چیف الیکشن کمشنر

جمعرات 5 مارچ 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے ہارس ٹریڈنگ کی باتیں تو سب کر رہے ہیں تاہم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت پیش کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کریں گے ۔