اسلام آباد: فاٹا کے حوالے سے جاری ایس آر او کی مذمت کرتے ہیں،خورشید شاہ

جمعرات 5 مارچ 2015 23:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے حوالے سے رات کی تاریکی میں ایس آراو جاری کیا گیا،حکومت نے ہارس ٹریڈنگ روکنے کی بات کرکے خود ہارس ٹریڈنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمینٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے فاٹا کے حوالے سے رات کی تاریکی میں جاری ایس آراو کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے ایس آراو الیکشن شیڈول سے پہلے جاری کئے جاتے ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے ہم ان کے ساتھ ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت نے خود ہارس ٹریڈنگ شروع کردی ہے۔