سینٹ کا اجلاس آج دن 11 بجے شروع ہو گا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)سینٹ کا اجلاس آج جمعہ کو 11 بجے شروع ہو گا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 16 مارچ سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سینٹ اجلاس صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائز پر طلب کیا ہے۔ سینٹ انتخابات کے بعد 11 مارچ کو نئے اراکین حلف اٹھائیں گے اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہو گا