6 ایم این ایز نے فاٹا سے سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپے حاصل کئے ، رکن قومی اسمبلی نذیر خان،
موجودہ حکومت نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا اس کیلئے شکرگزار ہیں،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 5 مارچ 2015 23:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی نذیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا ہے اس کیلئے شکرگزار ہیں‘ فاٹا سے چھ ایم این ایز نے کروڑوں روپے سینٹ الیکشن کیلئے حاصل کئے جوکہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کے روز سینٹ الیکشن کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی نذیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا شکر گزار ہوں کہ اس نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا جس میں فاٹا کا ایک رکن ایک ووٹ پول کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ پچھلے چودہ سال سے سینٹ میں نارتھ وزیرستان کا کوئی نمائندہ نہیں ہے حالانکہ ہر ایجنسی سے ایک ایک نمائندہ ہونا چاہئے۔ نذیر خان نے کہا کہ اپوزیشن نے بھی سینٹ میں کمپرومائز کیا ہوا ہے اور اچھے نتائج کی امید ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 6 ایم این ایز نے فاٹا سے سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپے حاصل کئے ہیں جوکہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.