کے پی کے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے سینٹ الیکشن میں دھاندلی شرمناک عمل ہے،پیر امین الحسنات

جمعرات 5 مارچ 2015 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ صوبہ کے پی کے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے سینٹ الیکشن میں دھاندلی انتہائی شرمناک ہے اس کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ الیکشن کے موقع پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں پارٹیاں بیلٹ پیپر باہر لے جارہی تھیں جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔

دونوں جماعتوں کو چاہئے کہ وہ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں۔ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے بیلٹ پیپر باہر لے جانے کے بعد الیکشن کو تاخیر کا نشانہ بنانا دونوں جماعتوں کیلئے انتہائی شرمناک فعل ہے۔۔