کے پی کے میں سینٹ انتخابات کے دوران کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی گئی،سینیٹر زاہد خان

جمعرات 5 مارچ 2015 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ کے پی کے میں سینٹ انتخابات کے دوران کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی گئی اور الیکشن کمیشن آنکھ بند کرکے بیٹھارہا ، جس میں طاقت ہے وہ سب کچھ کررہے ہیں ،کنٹینر پر شفافیت کی بات کرنے والے آج ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے چار صوبائی اراکین بیلٹ پیپر باہر لا کر پکڑے گئے جس میں پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کروا رہی ہے اور الیکشن کمیشن خاموش بیٹھا ہوا ہے الیکشن کمیشن اگر خاموش رہی تو اس ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار وہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہا کہ صبح سے میڈیا کو اندر نہیں جانے دیا جارہا ہے جس میں طاقت ہے وہ سب کچھ کررہے ہیں کنٹینر پر شفافیت کی بات کرنے والے آج خود ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو موجودہ انتخابات بند کرنے چاہیں ۔