سید خورشید شاہ کا چیف الیکشن کمشنر کو فون ،صدارتی آرڈیننس پر نوٹس لینے کا مطالبہ،

رات کے اندھیر ے میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنا غیر قانونی ہے، اپوزیشن لیڈر

جمعرات 5 مارچ 2015 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) قومی ا سمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا چیف الیکشن کمشنر کو ٹیلی فون ،صدارتی آرڈینس ،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سید خورشید شاہ نے الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو فون کیا اور صدارتی آرڈیننس پر شدید احتجاج کیا اور تحفظات سے آگا ہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد نیا قانون لانا غیر قانونی ہے ، سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ رات کے اندھیرے میں سینیٹ الیکشن کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر نوٹس لیں ۔اس موقع پر سید خورشید شاہ نے خیبر پختونخواہ میں ہارس ٹریڈنگ اور فاٹا کی صورت حا ل سے بھی آگاہ کیا