سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نبیل گبول کا استعفیٰ قبول کر لیا

جمعرات 5 مارچ 2015 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نبیل گبول کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے نبیل گبول نے چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا فیصلہ کیا تھا جس پر قومی اسمبلی میں استعفیٰ جمع کرا دیا تھا جسے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے منظور کر لیا ہے اور استعفے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن خالی ہونے والی نشست پر دوبارہ الیکشن کی تاریخ دے گا۔