پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ،
پاکستان اور سعودی عرب کو داعش کی کارروائیوں پر تشویش ہے ،دونوں ممالک کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا ،دہشت گردی سے جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں،پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں،امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء اور قیام کا دورانیہ افغان حکومت کا اندرونی معاملہ ہے،تسنیم اسلم کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعرات 5 مارچ 2015 22:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات مثبت رہی ہے او ر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف ہیں ان کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،امریکی فوج کا افغانستان سے واپسی اور قیام کا دورانیہ افغان حکومت کا اندرونی معاملہ ہے ،جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کا تحقیقات کے بغیر دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی ایک ملک قابو نہیں پاک سکتا،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات مثبت رہے ہیں، توقع ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات پر بات چیت جلد شروع ہوگی ،دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.