Live Updates

ووٹرز کے انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق،الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کو15 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کر دی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:46

ووٹرز کے انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق،الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کو15 ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 122 کے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے حوالے سے اخراجات کی مد میں15 لاکھ روپے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے عمران خان کو ہدایت کی ہے کہ این اے 122 اور پی پی147 کے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کیلئے اخراجات کی مد میں15 لاکھ روپے 15 دنوں کے اندر جمع کرائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :