ڈاکٹرفیاض شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت دعووں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں
جمعرات 5 مارچ 2015 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) ڈاکٹرفیاض شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت دعووں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے،حکومت امن کے بدلے لاشیں تحفے میں دے رہی ہے،مسلسل لاشیں اٹھا کر کندھے تھک چکے ہیں،اب مزید ہمارا امتحان نہ لیا جائے،جمعہ کو ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج ہوگا۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے ڈاکٹرفیاض خان کی المناک شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت کے قتل عام میں حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے،حکومت اہلسنت رہنماوں کو نہتا کرکے دہشت گردوں کو کھلی آزادی دی ہوئی ہے،ملک بھر میں اہلسنت رہنماوں سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے،موجودہ مجلس وحدت دہشت گرد کالعدم تنظیم سپاہ محمد کا متبادل ہے،مجلس وحدت کے تعلقات حزب اللہ سے جو مسلم ممالک شیعہ سنی قتل عام کررہی ہے،راولپنڈی اور کراچی میں اہلسنت کے قتل عام میں پڑوسی ملک ایران ملوث ہے،حکومت اہلسنت والجماعت کاتحفظ یقینی بنائے،اہلسنت رہنماوں کو سیکورٹی واپس دی جائے،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ موجودہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کے حکومتی دعوے محض دعووں تک محدود ہیں،اہلسنت والجماعت کا تسلسل سے قتل عام جاری ہے جس پر آج تک کسی حکومت ارکان نے کبھی مذمتی الفاظ تک نہیں بولا،اہلسنت والجماعت ایک محب وطن جماعت ہے ،لاشوں کے ذریعے ہمارا مزید امتحان نہ لیا جائے،اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو ہمیں بتادیا جائے ہم اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں،آج بروز جمعہ ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج ہوگا ،اگر اہلسنت رہنماوں کو سیکورٹی فراہم نہ کی گئی اور بلاجواز نظر بند اور گرفتار لوگوں کو رہا نہ کیا گیا تو اہلسنت والجماعت اپنے احتجاج کا حق برقراررکھتی ہے،اہلسنت والجماعت مزید لاشیں اٹھانے کی متحمل نہیں،ڈاکٹرفیاض خان کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.