وزیر اعلی ہاؤس میں بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں،حاجی عدیل

جمعرات 5 مارچ 2015 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینٹ انتخا بات کے امیدوار حاجی عدیل نے خیبر پختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں انہوں نے سینٹ انتخابات کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے انتخابات خفیہ بیلٹ سے نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے ممبران اپنے پیلٹ پیپرز وزیر اعلی ہاؤس لے جاکر ایک دورے کا ووٹ کاسٹ کر دیتے ہیں ا انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کعو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بھی حکومت سے ملا ہوا ہے حاجی عدیل نے کہا کہ یہ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے الزما عائد کیا کہ پی ٹی آی کے اراکین اپنے بیلٹ پیپرز وزیر اعلی ہاؤس لے جارہے ہیں سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے صوبائی حکومت کا تنقید کا نشانہ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :