سینٹ انتخا بات میں اسمبلی میں تاریخی دھاندلی ہو رہی ہے،مولانا لطف الرحمان

جمعرات 5 مارچ 2015 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ( ف) سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سینٹ کے امیدوار مولانا لطف الرحمان کہا ہے کہ سینٹ انتخا بات میں اسمبلی میں تاریخی دھاندلی ہو رہی ہے کیونکہ ہمارا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے پاکستان تحریک انصاف اپنے بکروں کو خود سنبھالے سینٹ انتخابات کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج اسمبلی میں جو دھاندلی ہو رہی ہے وہ جمہوریت کے انم پر بدنما داگ ہے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں صوبے میں موجودہ صوبائی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اگر پی ٹی آئی اپنے ممبران اسمبلی کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو اسکی ذمہ دار اپوزیشن نہیں ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنے ممبران کے بیلٹ پیپرز وزیر اعلی ہاؤس میں پر کریں ۔

متعلقہ عنوان :