اسلام میں عورت کو ہرطرح سے ایک پاکیزہ مقام حاصل ہے ،آپا ام عثمان،

مغربی معاشرہ عورت کو آزادی کے نام پر گھر سے باہر نکال کر ہمارے خاندانی نظام کو متاثر کرنا چاہتا ہے ،مسئولہ جماعة الدعوة شعبہ خواتین اسلام آباد

جمعرات 5 مارچ 2015 22:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) جماعة الدعوة اسلام آبادشعبہ خواتین کی مسئولہ آپا ام عثمان نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت کو ہرطرح سے ایک پاکیزہ مقام حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مغربی معاشرہ عورت کو آزادی کے نام پر گھر سے باہر نکال کر ہمارے خاندانی نظام کو متاثر کرنا چاہتا ہے جبکہ اسلام عورت کو اولاد کی تربیت کی ذمہ داری دیتا ہے جو عورت کے لیے اعزاز ہے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عورت ہر روپ میں قابل احترام ہے اسلام سے پہلے عورت کو معاشرے میں کوئی مقام حاصل نہیں تھا لیکن اسلام نے عورت کو نہ صرف عزت و احترام عطا کیا بلکہ سب سے اہم ذمہ داری پر سونپی ام عثمان نے کہا کہ عورت کی تربیت پر ایک معاشرہ بنیاد میں آتا ہے ۔

اسلام نے عورت کی آزادی سلب نہیں کی بلکہ اسے وہ ذمہ داری سونپی ہے جس کی وجہ سے معاشرہ کی بنیاد بنتی ہے انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا آزادی کے نام پر عورت کو گھر سے باہر نکال کر ہمارے خاندانی نظام کو متاثر کرنا چاہتا ہے جبکہ مغرب میں خاندانی نظام تباہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ایک اعلیٰ اور مفید معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :