اسلام آباد ،وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن ، 6ملزمان گرفتار،

ملزمان کے قبضہ سے چرس، پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، ایک خنجراور ما ل مسروقہ بر آمد، ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج ، مزید تفتیش جا ر ی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن ، 6ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے چرس، پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، ایک خنجراور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم آ صف سلطان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ ملزم زین العابدین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم اسد کا ظمی کو گرفتا ر کرکے اس کے قبضہ سے خنجر بر آمدکرلیا۔ تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم عامر علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 210گر ام چرس بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملو ث چوری کی واردات میں ملزم ظا ہر کو گرفتار کرلیا۔

تھا نہ سہا لہ پولیس نے بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کرنے پر ملزم منیر حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :