ملک سے بحرانوں کا خاتمہ صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے ،مولانا محمد امجد خان،

نظام سے دوری کی وجہ سے پا کستان مسائلستان بنا ہو ا ہے،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جے یو آئی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:40

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ملک سے بحرانوں کا خاتمہ صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے اس نظام سے دوری کہ وجہ پا کستان مسائلستان بنا ہو ا ہے انہوں نے کہا کہ حضور نے دنیا کے سامنے عدل کاایسا نظام دیا ہے کہ جس سے ہر طرف امن ہو گیا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لا ہور ہائی کورٹ کے کرا چی ہال میں تحریک حرمت رسول لا ئیرز کے زیر اہتمام سیرت النبی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ کرا چی میں ایک سازش کے ذریعے خون کی ہو لی کھیلی جا رہی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو نا کام ریاست بنانے کے لیئے سازشیں عروج پر ہیں ان کا مقابلہ صرف اتحاد امت سے کیا جا سکتا ہے ا نہوں نے کہا کہ ملک سے بد امنی کا خاتمہ حضور کے لائے ہوئے نظام سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمات نبوی پر عمل کر نے سے معاشرے سے کرپشن ،اغواء ، بدامنی اور نا انصافی کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان اسلام کے نام پر بنا ہے اسے سیکولر ریاست بنانے کی ہر سازش نا کام ہوگی انہوں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے دینی قوتوں نے پہلے بھی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑے گی انہوں نے کہا کہ پا کستان کو ہر میدان میں نا کام کر نے کے لیئے بیرو نی قوتیں سر گرم ہیں ان طا قتوں کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے جے یو آئی اس مقصد کے لیئے کوشاں ہے اور دیگر دینی قوتیں بھی اس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کے خلاف سازشیں کر نے والے اس بات کو یا د رکھیں کہ کلمے کے نام پر بننے والا ملک ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کی توہین پر عالمی اداروں کی خاموشی شر مناک اور قابل نفرت ہے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے کردار سے گستا خوں کی جرأت بڑھتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے مسلمان حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو نا موس رسالت کے تحفظ کے لیئے یو این او سے ایک قانون منظور کروائے جس میں تمام انبیاء کی گستاخی کو قابل سزا جرم اور جس کی سزا موت قرار دی جا ئے