پمز میں پرائیوٹ ھاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو فی الفور بند کیا جائے،منظر عباس نقوی،

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے ترمیمی بل پر فوری عمل کیاجائے،ارشد خان

جمعرات 5 مارچ 2015 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) پمز میں تمام ملازمین نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ایک گھنٹے کا زبردست احتجاج کیا اور پمز میں پرائیوٹ ھاؤسنگ سوسائٹی اور پمز بچاؤ کے نعرے لگائے گئے۔احتجاج سے خطاب کرتے ھوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیر مین سید منظر عباس نقوی نے کہا کہ جب تک ہمارے درینہ مسائل پمز کا وفاقی سٹیس بحال کیا جائے،پرائیوٹ ھاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر بند کیا جائے۔

تمام ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن دیا جائے۔

(جاری ہے)

CDAسے رہائشی سیکٹر منظور کروایا جائے،یہ مطالبات پورے نہیں ھوتے ہم روزانہ صبح 8بجے سے9بجے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔سید منظر عباس نقوی نے مزید کہا کہ انتظامیہ پچھلے 1.5ڈیڈھ سال سے پمز ملازمین کو مستقل حیلے بہانے او ر چکمے دے رہی ہے۔کبھی ملازمین کو پلاٹ کی لالچ دی جاتی ہے اور کبھی نرسز کو پروموشن کی لالچ دی جاتی ہے۔حلانکہ پمز ملازمین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہمارے تینوں جائز مطالبات بتدریج حل کئے جائیں۔احتجاج سے محمد ارشد خان،ملک طاہر محمود اعوان،ملک تنویر نوشاھی،چودھری طاہر ورک،مفیظ الدین صدیقی،پرویز پطرس اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :