کراچی، سندھ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکی ،
5 جنرل نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں اور2ایم کیوایم کو مل گئیں
جمعرات 5 مارچ 2015 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سندھ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکی ہے،غیرحتمی نتائج کے مطابق5 جنرل نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں اور2ایم کیوایم کو مل گئیں۔پیپلزپارٹی کے اسلام الدین شیخ نے24 ووٹ حاصل کئے جبکہ سلیم مانڈوی والااورانجینئرگیان چند نے بھی21،21 ووٹ جوڑلئے۔
(جاری ہے)
رحمان ملک اورعبدالطیف انصاری 20،20 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ادھر ایم کیوایم کے جنرل نشستوں کے دونوں امیدوار بھی کامیاب ٹھہرے۔خوشبخت شجاعت اورمیاں عتیق 22،22 ووٹ حاصل کئے۔اپوزیشن جماعتیں ایک بھی سیٹ نہ نکال سکیں۔تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا۔مسلم لیگ ن کے ارباب غلام رحیم غیرحاضررہے ۔مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار امام الدین شوقین کو صرف 13 ووٹ مل سکے۔عرفان اللہ مروت بھی ووٹنگ لسٹ میں نام نہ ہونے کے باعث ووٹ ڈالنے سے محروم رہےمزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.