جہلم ،عوامی شکایات کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کے حکم پر غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کے خلاف آپریشن کلین اپ

جمعرات 5 مارچ 2015 22:34

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) جہلم شہر میں عوامی شکایات کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کے حکم پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز کے خلاف آپریشن کلین اپ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے مناسب جگہوں پر فرموں کی مشہوری کے لئے ہورڈنگ بورڈز لگانے کا ٹھیکہ دیا تھا جبکہ ان ہورڈنگ بورڈز کا ریکارڈ ٹی ایم اے میں موجود نہ تھا جس پر اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی نے ٹی ایم او اظہر مجید ، ٹی او (آر) شیر محمد گوندل و انسپکٹر تجاوزات جہانگیر تبسم کو پورے شہر میں لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز کی بابت ریکارڈ مکمل کر نے کی ہدایت کی جس پر ٹی ایم اے سٹاف نے جہلم میں لگائے گئے غیر قانونی بورڈز کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس پر ڈی سی او ذوالفقار احمد گھمن کے احکامات پر اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی نے تمام غیر قانونی بورڈز اتانے کا فیصلہ کیا جبکہ اس وقت تک 30 غیر قانونی بورڈز ٹی ایم اے سٹاف نے کاروائی کر کے ضبط کئے ہیں جس پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر و جنرل سیکریٹری شاہد رسول ڈار او عبدالقادر شاہین کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز کے صدور نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی کو سراہا ہے کیونکہ سڑکوں پر لگائے گئے ہورڈنگ بورڈوں کی وجہ سے ٹریفک میں بہت زیادہ رکاوٹ تھی اور عوام ان غیر قانونی کاموں کی وجہ سے پریشان تھے جبکہ اب ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔