پاکستان میں فوج سمیت طاقت کے تمام ستون بھارت سے امن چاہتے ہیں ،چوہدری شہزاد نذیر سندھو

جمعرات 5 مارچ 2015 22:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ پاکستان میں فوج سمیت طاقت کے تمام ستون بھارت سے امن چاہتے ہیں ۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنا عالمی برادری کے ضمیر پر سیاہ دھبہ ہے ۔سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔قائدین مسلم لیگ (ن) نے عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ۔ایل این جی کی یکم اپریل سے درآمد کیلئے انتظامات کا مکمل ہونا پوری قوم کیلئے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ۔امسال لوڈ شیڈنگ پچھلے سال سے آدھی رہ جائے گی ۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرے پر کارکنوں اور میڈیا سے کررہے تھے ۔اس موقع پر ان کے والد بزرگ مسلم لیگی رہنماء چودھری نذیر سندھو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :