رائے ونڈ ،جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد آصف نعیم شیخ کے والد کے انتقال پر تعزیتی اجلاس ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد آصف نعیم شیخ کے والد حاجی محمد یوسف کے انتقال پر پریس کلب رائے ونڈ ،راجہ جنگ،کوٹرادھاکشن ،قصور اور مانگا منڈی میں تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حلقہ کی اہم سیاسی شخصیات ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر ،ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر ،سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور ،رانا نثار راٹھ ،اشعر نیازی ،چودھری شہزاد نذیر سندھو،تحریک انصاف کے رہنماء عبدالرشید بھٹی ،ملک ظہیر عباس کھوکھر ،سردار کامل عمر ،خالد گجر ،جماعت اسلامی کے ظہور احمد وٹو سمیت حلقہ کی معروف سماجی شخصیات نے صحافی محمد آصف نعیم سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :