پاکستان کی پڑھی لکھی خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں مثبت کردار ادا کرکے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے ،ثمینہ ضیا،

طالبات کا ہر شعبہ میں اول آنا ان کی اچھی کارکردگی کا بہترین ثبوت ہے،پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم

جمعرات 5 مارچ 2015 22:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پاکستان کی پڑھی لکھی خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں مثبت کردار ادا کرکے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے کیونکہ طالبات کا ہر شعبہ میں اول آنا ان کی اچھی کارکردگی کا بہترین ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم ثمینہ ضیا نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ جہلم رفیق وٹو، ای ڈی او ایجوکیشن جہلم خالد گورائیہ, منیجر صنعت زار کوثر حسین ,ڈپٹی ڈ ائریکٹر کالجز رانا نسیم احمد, معروف گا ئینا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، کالج کی پروفیسرز اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پرنسپل ثمینہ ضیا نے کہا کہ اس ملک میں خو اتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں اور وہ ہر شعبہ زندگی میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرتی ہیں اور عورتوں کے لیے جو قانون بنائے گیے ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے جس سے عورت کے مقام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ وہ بھی اپنی زندگی احسن طریقے سے گزار سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو خواتین بے روزگار ہیں انہیں سرکاری ملازمتوں میں ان کا کوٹہ ۱۵ فیصد رکھا گیا ہے اس سے ظاھر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں عورت کو قدر کی نگاہ سے یکھا جاتا ہے ۔ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ رفیق وٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے لیے تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے جس میں انہیں پولٹری کے حوالے سے تربیت دی جائے گی اور اتوار بازار اور سستے بازروں میں انہیں علیحدہ سٹالز بناکر دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا روز گار احسن طریقے سے کماکر اپنی فیملی کی کفالت میں اہم کردار ادا کریں گی - ای ڈی او ایجوکیشن جہلم خالدحسین گورائیہ نے خطاب کرتے ہو ئے بتایا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں خواتین کی ا ہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب بھی نوکریوں کے لیے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں تو سب سے ذیادہ خواتین اس شعبہ میں د لچسپی لیتی ہیں اور حکومت پنجاب نے ان کا سرکاری نوکریوں کے لیے کوٹہ ۱۵ فیصد کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :