کالجز سے اسلحہ برآمد ہونے کی صورت میں انچارج ہاسٹلز اور وارڈن کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈی پی او جہلم

جمعرات 5 مارچ 2015 22:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) ضلع جہلم کے تمام کالجز سے اسلحہ برآمد ہونے کی صورت میں انچارج ہاسٹلز اور وارڈن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خا ں ورک نے جہلم کی نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد کے سلسلہ میں ضلع جہلم کے انچارج کالجز وارڈن سے اجلاس کے دوران تنبیہ کی کہ ضلع پولیس تمام کالجز کے ہاسٹل اور کالجز میں سرپرائز چیکنگ کرے گی کالجز سے جہادی مواد اور اسلحہ برآمد ہونے کی صورت میں متعلقہ انچارج ہاسٹلز و وارڈن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور گورنمنٹ کی جانب سے دہشت گردی پر کنٹرول کرنے کی بابت جاری کردہ نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمد کروانے کے سلسلہ میں ڈی پی او نے ضلع جہلم کے تمام کالجز کے انچارج و ہاسٹلز وارڈن کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ڈی پی او نے کہا کہ آپ کو اپنے کالجز میں پڑھنے والے طالب علموں /ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی کیونکہ ملک کے بیشتر کالجز و ہاسٹلز سے جہادی مواد و اسلحہ برآمد ہو ا ہے جس کے ضمن میں آپ کو حکومت پنجاب کی جانب سے16دسمبر 2014کے سانحہ کے بعد ہدایت کی گئی تھی کہ آپ اپنے کالجز و ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کے سامان و روزانہ کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اگر کوئی طالب علم وطالبات فرقہ وارانہ و انتہا پسندی و دہشت گردی کے سلسلہ میں کوئی مواد رکھتا ہے تو آپ فوری طور پر متعلقہ تھانہ کے SHOکو ا س بابت آگاہ کریں گے اور پولیس اس پر فوری کاروائی عمل میں لائے گی۔

(جاری ہے)

جلد ہی پولیس آپ کے کالجز و ہوسٹلزکی سرپرائز چیکنگ عمل میں لائے گی اگردوران چیکنگ کسی طالب علم /طلبہ سے فرقہ وارانہ ، انتہاپسندی و دہشت گردی کے سلسلہ میں مواد یا اسلحہ برآمد ہوا تو متعلقہ وارڈن بھی ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اگر کوئی طالب علم /طلبہ آپ سے تکرار کرتا ہے تو بھی آپ فوری طور پر متعلقہ تھانہ کے SHOکو بروقت اطلاع دیں مقامی پولیس فوری طور پر اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی ڈی پی او نے زور دیکر کہا کہ ضلع جہلم میں امن امان کی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس سلسلہ میں اپنے تما م تر وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :