بلوچستان سے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جو ووٹ حاصل کئے

جمعرات 5 مارچ 2015 22:02

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) بلوچستان سے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جو ووٹ حاصل کئے ہیں ابتدائی اطلاع کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور نومنتخب سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے 10ووٹ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر عثمان کاکڑ 9ووٹ ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور نومنتخب سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے 8ووٹ پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر بشریٰ نے 24مسلم لیگ ن کی نومنتخب سینیٹر محترمہ کلثو م پروین نے 29ووٹ مسلم لیگ ن کے نومنتخب سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے 9ووٹ مسلم لیگ ن کے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیا ب ہونے والے آغا شاہ درانی نے 29 ووٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :