بلوچستان کے سینٹ انتخاب میں عبدالغفور حیدری کی کامیابی پر کارکنوں کا جشن اور مٹیھیاں تقسیم کی گئی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:02

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) بلوچستان کے سینٹ انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکڑ جہانزیب جمالدینی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی کامیابی پر کارکنوں کا جشن مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرآباد کے دفتر میں ضلعی آرگنائز میر عبدالغفور مینگل غلام مصطفی ناز مینگل میر محمد اسماعیل مینگل ایڈوکیٹ شبیر احمد شیرازی کامریڈ غلام علی بلوچ کامریڈ نیاز علی سولنگی سمیت کی جانب سے بی این پی کے مرکزی رہنما ڈاکڑ جہانزیب جمالدینی کو سینٹر منعقد ہونے کی خوشی میں کارکنوں اور شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی والوانہ قیادت کے حق میں نعرہ بازی کی گئی اور کہاکہ جو اراکین اسمبلی نظریہ کی سیاست رکھتے تھے انہوں نے بی این پی کا ساتھ دے کر جمہوری عمل کو مضبوط کیا ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام نصیرآباد کے دفتر میں بھی جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالله جتک مولانا فیض محمد مینگل تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوھاب رند ترجمان حافظ سعید بنگلزئی میر عبدالحفیظ جتک اور میر نظام الدین لہڑی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی کا شہار کرتے ہوئے غریبوں اور کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے ممبران کی کامیابی عوام دوستی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :