سینیٹ انتخاب جمہوری اورپر امن طریقے سے منعقد ہونا اطمینان کا باعث ہے ‘ راجہ ظفر الحق،

کسی کے بارے میں خدشے کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ، تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے کچھ ووٹ مسترد بھی ہوئے ہیں ،نو منتخب سینیٹر

جمعرات 5 مارچ 2015 21:48

سینیٹ انتخاب جمہوری اورپر امن طریقے سے منعقد ہونا اطمینان کا باعث ہے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و نو منتخب سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوارسرخرو ہوئے ،یہ بات اطمینان کا باعث ہے کہ سینیٹ انتخاب جمہوری اورپر امن طریقے سے منعقد ہوئے ، پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ سینیٹ انتخاب اچھے ماحول میں ہوا ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کسی کے بارے میں خدشے کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ، تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے کچھ ووٹ مسترد بھی ہوئے ہیں تاہم واضح فرق سے نتائج نکلے ہیں اور دعا ہے کہ جمہوری عمل کا سلسلہ جاری رہے تاکہ ایک عام آدمی کے مسائل بھی حل ہو سکیں اور اسکے لئے تمام جماعتوں کو تعاونن کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نہ کوئی باغی ہے اور نہ کوئی داغی ہے ہمارے ووٹ پورے تھے۔ انہوں نے اس سوا ل کہ میثاق جمہوریت کے تحت (ن) لیگ پیپلز پارٹی کو ایک نشست دے دیتی کے جواب میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں کہا لکھا ہے کہ پارٹی ایک دوسرے کو سیٹ دیگی ،مفاہمت اور احترام میں فرق ہوتا ہے ۔

انہوں نے ندیم افضل چن کے اس بیان کہ (ن) لیگ والے اب باغی تلاش کرتے رہیں گے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کو مذاق کی عادت ہے اور وہ ہارنے کی خوشی میں مذاق کر گئے ہیں۔ راجہ ظفر الحق نے دوسرے صوبوں سے پنجاب میں امیدوار لانے کے سوال کے جواب میں کہ مسلم لیگ (ن) نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی سپرٹ سے ٹکٹ دئیے ، سندھ سے تعلق رکھنے والا جو پنجاب سے منتخب ہوا ہے وہ سینیٹ میں پنجاب کی ہی نمائندگی کرے گا ۔

اس موقع پر نو منتخب سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ پارٹی کامشکور ہوں کہ انہوں نے کارکن ہونے کی حیثیت سے اعتماد کا اظہار کیا لہٰذا انکے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخاب گلدستہ نظر آرہا ہے جس میں پنجاب نے بڑے بھائی ہونے کی حیثیت سے اپنے حصے میں سے سندھ کو بھی شامل کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پورے ملک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

سلیم ضیاء نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ایک کارکن کی طرح جدوجہد میں شامل رہوں گا ۔ انہوں نے کراچی کے امن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں پہلے سے بہتری ہے۔ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز‘ سیاسی جماعتوں ‘ سول سوسائٹی کو ساتھ ملا کر جو آپریشن شروع کیا گیا ہے وہ بہت حدتک کامیاب رہا ہے اور اگر یہ آپریشن جاری رہا تو کراچی بہت جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :