سندھ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا ، اسپیکر آغا سراج درانی

جمعرات 5 مارچ 2015 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جماعت ہے ۔ ہم ہارس ٹریڈنگ یا دھاندلی پر یقین نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سینیٹ کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) نے جو مضبوط اتحاد بنایا تھا ، وہ اپنے ووٹوں کے بل بوتے پر کامیاب ہوئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) اور (ن) لیگ میں سے جن لوگوں نے ووٹ دیا ہے ، وہ ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ وہ ان کے اپنے ضمیر کی آواز تھی ۔

متعلقہ عنوان :