جامعہ کراچی : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار آج ہوگا
جمعرات 5 مارچ 2015 21:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) جامعہ کراچی کی ویمن اسٹڈیز سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرنگرانی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار بعنوان: ”پاکستان میں ہوم بیسڈ خواتین کے سماجی ومعاشی مسائل “ بہ اشتراک ہائر ایجوکیشن کمیشن،شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی،ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور انجمن ترقیٴ نسواں06 مارچ ۲۰۱۵ءء بوقت ۰۰:۱۰ بجے صبح ویمنز اسٹڈیز سینٹر ، جامعہ کراچی میں منعقدہوگا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے ،جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل مہمان خصوصی ہونگے ۔پروگرام میں کراچی کے مختلف مضافاتی علاقوں کی ”ہوم بیسڈ ویمن ورکرز“ اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گی اور ان کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش بھی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
جن اشیاء کی نمائش کی جائے گی ان میں قالین بافی،چوڑیاں،قرشیہ سے بنی ہوئی اشیاء،یونیورسٹی اور کالج بیگز اور موبائل کورزشامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان ”جرنل آف جینڈر اسٹڈیز“ شمارہ نمبر۱۰، اس کے علاوہ ”پاکستان جرنل آف اپلائیڈ سوشل سائنسز “ شمارہ نمبر01 کا اجراء اور کتاب ”ایجنگ ہوم بیسڈ ویمن ورکرز ان کراچی“ کی تقریب رونمائی بھی ہو گی۔ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کے مطابق اس موقع پر ۵۴ سال میں پہلی دفعہ شعبہ سماجی بہبود ،جامعہ کراچی سے ایک ریسرچ جرنل ”پاکستان جرنل آف اپلائیڈ سوشل سائنسز“ کی تقریب رونمائی اس پروگرام کا خصوصی حصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.