صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی نو منتخب سینیٹرزکو مبارکباد،

مید ہے نومنتخب نمائندے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، صدر ،وزیر اعظم

جمعرات 5 مارچ 2015 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے نو منتخب سینیٹرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نومنتخب نمائندے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔نے سینٹ کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب نمائندے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہر کامیاب انتخابی عمل ملک میں جمہوریت کی جڑوں کو مستحکم بنا رہا ہے۔صدر مملکت نے نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے نو منتخب سینیٹرزکے نام اپنے پیغام میں صدرمملکت نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹر زملکی ترقی واستحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے بھی نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی