صدر نے شہید ہونے والے اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور اور تمغہ شجاعت کی منظوری دیدی،

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس ریاض احمد خان کے تین سال کیلئے تقرر کی بھی منظوری

جمعرات 5 مارچ 2015 21:07

صدر نے شہید ہونے والے اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی پبلک سکول پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور اور تمغہ شجاعت کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت بعد از مرگ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کی تشکیل نو کرتے ہوئے نو ارکان کو تین برس کے لیے کونسل کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔ صدر مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی سمری اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے نو ارکان کی تقرری کی منظوری دی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت قانون وانصاف کی سمری منظور کرتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس ریاض احمد خان کے تین برس کیلئے تقرر کی بھی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :