کوئٹہ،بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کی نامعلوم افراد کے فائرنگ سے سکندر لہڑی کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے داماد حاجی محمد کریم لہڑی کو زخمی کئے جانے کے واقعے کی مذمت
جمعرات 5 مارچ 2015 21:07
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ڈپٹی آرگنائزرو نومنتخب سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ،ساجد ترین،عبدالرؤف مینگل،ملک نصیر شاہوانی،حمل بلوچ، آغا موسیٰ جان بلوچ،نواب امان اللہ خان زہری، ملک عبدالولی کاکڑ،کوئٹہ کے آرگنائزر اختر حسین لانگو، ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں گذشتہ شب سریاب میں عوامی پیٹرول پمپ کے ساتھ نامعلوم افراد کے فائرنگ سے بی این پی کلی چلتن یونٹ کے یونٹ سیکرٹری حمید لہڑی کے کزن سکندر لہڑی کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے داماد حاجی محمد کریم لہڑی کو زخمی کئے جانے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے زخمی ہونے والے حاجی محمد کریم لہڑی کو شفا دے دریں اثناء پارٹی کے رہنماؤں غلام نبی مری جاوید رخشانی بلوچ، نصیر بلوچ، آغا رودینی نے پارٹی رہنماء کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.