کوئٹہ،بی این پی کے تمام یونٹ سیکرٹری ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ضلعی کونسلران کا کونسل کا اجلاس اتوار کو ہوگا

جمعرات 5 مارچ 2015 21:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بی این پی ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹری ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ضلعی کونسلران کا کونسل کا اجلاس اتوار 8مارچ صبح نو بجے کو سریاب ملن میرج ہال میں منعقد ہوگا کونسل کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل ہونگے کونسل کے اجلاس میں صرف اور صرف کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کرینگے کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کو ہدایت کی گئی وہ وقت مقررہ پر اپنے بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر ضلعی کنونشن کو کامیابی ہمکنار کرکے اپنا قومی کردار ادا کریں