حیدرآباد،واپڈا کی نجکاری کیخلاف تیسرے روز بھی دفاتر میں تالا بندی و احتجاج

جمعرات 5 مارچ 2015 21:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) واپڈا کی مختلف کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے احتجاج کے تیسرے روز بھی واپڈا کے دفاتر میں تالا بندی رہی ، یونین کے ممبران او رواپڈا ملازمین نے جگہ جگہ احتجاج کیا اور ٹائر جلائے، اس موقع پر احتجاجی مظاہروں سے صوبائی سیکریٹری اقبال قائم خانی، اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، محمد حنیف خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25مارچ کو لاہور میں یونین کا جنرل کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مستقبل کے فیصلے کئے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز یونین کے ایک وفد نے وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی یونس ڈھاکہ سے ملاقات کرکینجکاری کے بارے میں ملازمین کے تحفظات سے آگاہ کیا اور ان سے گزارش کی کہ وہ دوران کام بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بھاگ دوڑ کرنے والوں کو تحفظ فراہم کریں کیونکہ سیاسی اثرورسوخ کے باعث بڑے مسائل پیدا ہورہے ہیں ، ایم ڈی پیپکو کے آفس لاہور سے طے شدہ نکات پر بھی احکامات کا اجراء نہیں ہورہا جس کے باعث ملازمین کے مسائل بڑھ رہے ہیں، سیفٹی کے اصولوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے حادثات کی شرح بڑھ گئی ہے

متعلقہ عنوان :