میمو رینڈم آف آرٹیکلز آف ایسو سی ایشن کے تحت تجدید رکنیت وصول کی جا رہی ہے،حیدرآباد چیمبر آف کامرس

جمعرات 5 مارچ 2015 21:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ میمو رینڈم آف آرٹیکلز آف ایسو سی ایشن کی شق نمبر 9اور 10کے تحت تجدید رکنیت 2015-16وصول کی جا رہی ہے اور آئین کے مطابق 31مارچ تک وصول کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایسو سی ایٹ ممبران انکم ٹیکس گو شوا رہ 2014اور کارپو ریٹ ممبران انکم ٹیکس گوشوا رہ 2014اور رواں ماہ کا سیلز ٹیکس گوشوا رہ پیش کر کے تجدیدرکنیت حاصل کرلیں ،تمام ممبران کو تجدید رکنیت کے مکتو ب جا ری کر دیئے گئے ہیں ، مقرر ہ مدت میں فیس جمع نہ ہونے پر ممبر شپ منسوخ ہو جائے گی