حیدرآباد، سوشل سائنس فیکلٹی جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے لمس میں ہیک کے تعاون سے چار روزہ جاری تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 5 مارچ 2015 21:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سوشل سائنس فیکلٹی جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے لمس میں ہیک کے تعاون سے چار روزہ جاری تربیتی ورکشاپ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ ڈین سوشل سائنس فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان نے کہاکہ تربیتی ورکشاپ کے ذریعے افسران، اساتذہ و طلباء کی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے انہیں اپنی پیشیورانہ زندگی میں فائدہ پہنچے گا، جامعہ سندھ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے ساتھ ملازمین کی مہارتوں کی مہارتوں کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل سائنس فیکلٹی جامعہ سندھ کی جانب سے لمس میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ ”کاروبار کے لیے ضروری چیزیں“ کے زیر عنوان منعقدہ ورکشاپ میں 34 افسران، اساتذہ و طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے لیے ہیک کی جانب سے فوکل پرسن شیراز شیخ اور کوآرڈینیٹر معرونا گوپانگ تھے۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے تمام عملداروں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان نے کہا کہ جامعہ سندھ ہیک کی ہدایات اور معیار کے مطابق مختلف وقتوں پر ورکشاپ منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلدہی مزید ورکشاپس منعقد کرائے جائیں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر اقبال میمن، ڈاکٹر اکرم انصاری، نوجوان گائیک ذوالفقار علی اور روٹری کلب انٹرنیشنل حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :