ایبٹ آباد، طالبہ زیادتی کیس، ملزمان کو چودہ چودہ سال سزا
جمعرات 5 مارچ 2015 21:00
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) طالبہ زیادتی کیس۔ قاری نصیر،سابق ناظم کالاخان کابیٹاحسین اور فیضان کودہشت گردی کی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے چودہ چودہ سال سزاسنادی۔ متاثرہ طالبہ کی ساتھی انم سلیم کو شک کی بناء پر بری۔ پولیس اورمقامی ذرائع کے مطابق12مئی 2014ء کو مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی کے رائٹ ہینڈ سابق ناظم کالا خان کے بیٹے حسین،قاری نصیر اور فیضان عرف فیضی نے نجی کالج کی طالبہ کو اس کی سہیلی انم سلیم کی مدد سے دھوکے سے ٹیوٹا کار نمبرAG-447اسلام آباد میں میں بٹھالیا۔
اور چلتی گاڑی میں طالبہ کے ساتھ زناء بالجبر کیا۔ سابق ناظم کالا خان کا بیٹا حسین گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر بیٹھا ہوا تھا۔جو کہ ڈگی کے اندر سے کارکی پچھلی سیٹ کھول کر گاڑی کے اندر پہنچ گیا۔(جاری ہے)
اور تینوں نے باری باری چلتی گاڑی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی۔ اور پھر اس کوغازی کوٹ ٹاؤن شپ میں پھینک کرفرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
ملزمان کی شناخت کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ہریپور نے ملزمان کو ہری پور سے گرفتار کرکے مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا۔مذکورہ مقدمے کا چالان مکمل ہونے کے بعد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔ جہاں یہ کیس دس ماہ تک زیر سماعت رہا۔ جمعرات کے روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے قاری نصیرکو چودہ سال قید بامشقت، ، سابق ناظم کالا خان کے بیٹے حسین کو دس سال قید بامشقت اور فیضان عرف فیضی چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنادی ۔جبکہ متاثرہ طالبہ کی سہیلی انم سلیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ متاثرہ طالبہ کی جانب سے کیس کی پیروی ارشد زمان ایڈوکیٹ جبکہ ملزمان کی جانب سے فضل حق عباسی ایڈوکیٹ اور ارشد زمان ایڈوکیٹ نے پیروی کیمتعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.