کراچی ،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ16ارب ڈالر کی سطح پرآگئے،

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں18کروڑ 29لاکھ کا اضافہ

جمعرات 5 مارچ 2015 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ16ارب ڈالر کی سطح پرآگئے اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں18کروڑ 29لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق27فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18کروڑ 29لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب13کروڑ66لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 6کروڑ 6لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب92کروڑ94لاکھ ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 1کروڑ30لاکھ ڈالر بڑھ کر11ارب20کروڑ72لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔جس میں انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) سے 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرضوں کی فراہمی بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :