الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول سپریم کورٹ پر چھوڑ دیا،

جمع کروائے گئے جواب میں دونوں صوبوں بارے کوئی تاریخ نہیں دی گئی

جمعرات 5 مارچ 2015 20:37

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول سپریم کورٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول سپریم کورٹ پر چھوڑ دیا ہے اور جمع کروائے گئے جواب میں دونوں صوبوں بارے کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے ۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کے روز سپریم کروٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کے چیمبر میں جو جواب داخل کرایا گیا ہے اس میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے بلکہ اس جواب میں الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی ، مقناطیسی سیاہی کا استعمال ، حلقہ بندیوں ، عملہ کی تعیناتی ، پولنگ کے لیے دستیاب وقت ، امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی سے منظوری اور حتمی فہرست جاری کرنے بارے تمام امور کی تفصیل جمع کروائی ہے کہ ان درج بالا امور میں کتنا وقت لگ سکتا ہے اور کتنا وقت الیکشن کمیشن کو درکار ہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بارے حتمی شیڈول کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیا ہے اور استدعا کی ہے کہ جو عدالت حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا اور درج بالا مسائل کا حل بھی عدالت خود ہی تجویز کردے تاکہ انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کا مسئلہ نہ ہوسکے ۔