میٹرومنصوبے میں مزیدتاخیرکاامکان ،

حالیہ بارشوں نے میٹرومنصوبے کی تیزی میں سستی پیداکردی، منصوبہ 23مارچ تک مکمل ہونے کاپنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)میٹرومنصوبے میں مزیدتاخیرکاامکان ،حالیہ بارشوں نے میٹرومنصوبے کی تیزی میں سستی پیداکردی ہے ،جبکہ منصوبہ 23مارچ تک مکمل ہونے کاپنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ بارشوں کاسلسلہ بدستورجاری رہے گاجس سے میٹرومنصوبے پرکام کی رفتاردوران بارش متاثرہونے کی وجہ سے رک جاتی ہے اس کے علاوہ تین سے چاردن تک جاری رہنے والی مسلسل بارش کی وجہ سے میٹرومنصوبے کی مختلف جگہوں پرپانی کے تلاب بننے سے مزدوروں کوکام کرنے میں بھی شدیددشواری کاسامنارہتاہے اورکیچڑبننے کی وجہ سے مشینری کوبھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنامشکل ہوگیاہے ،جس کے باعث موجودہ منصوبہ مقررہ تاریخ تک مکمل کرناناگزیرہوگیاہے ۔