وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں نے سی ڈی اے کاپول کھول دیا،

انڈرپاس سڑکوں کے علاوہ مختلف سیکرٹریزکی گلیاں جیل کامنظرپیش کرنے لگی ، اکثرجگہ پرروڈٹوٹ پھوٹ کاشکاربھی ہوگئی

جمعرات 5 مارچ 2015 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں نے سی ڈی اے کاپول کھول دیاہے ،انڈرپاس سڑکوں کے علاوہ مختلف سیکرٹریزکی گلیاں جیل کامنظرپیش کرنے لگی ہیں ،جبکہ اکثرجگہ پرروڈٹوٹ پھوٹ کاشکاربھی ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں نے وفاقی دارالحکومت کوجھیل میں بدل دیاہے جگہ جگہ پرپانی کے ٹھہرنے اوراکثرنالے بندہونے کی وجہ سے نکاسی کانظام درہم برہم ہوکررہ گیاہے ،جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے تاحال اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ بارشوں کایہ سلسلہ جاری رہے گااگرصورتحال یہی رہی تووفاقی دارالحکومت میں پانی کی نکاسی اورسیکرٹریزکے سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے کاخطرہ لاحق ہوسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :